...

مسلم لیگ ق کے 7 قومی اور 13 صوبائی امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

 

 

کراچی: مسلم لیگ ق سندھ صدر طارق حسن نے مسلم لیگ کے قاد سابق صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے رابطوں کے بعد انکے فیصلوں کے مطابق پاکستان کے وسیع تر مفاد میں غیر مشروط مسلم لیگ ق کے 7 قومی اور 13 صوبائی امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور سعید غنی نے کہا ہے کہ سابق صدر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے ساتھ پہلے ہی اچھا اور گہراتعلق رہا ہے چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے فیصلے کی تاید کرتے ہیں ہم ملکر معاملات آگے بڑھائیں گے اب پہلے سے بڑھکر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کامیاب کرائیں ہونگے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان اور قومی و صوبای اسمبلی کے امیدوار بھی موجود تھے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کے لے انتخابات ضروری ہیں پی پی پی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے الیکشن جیتے گی اور مسلم لیگ ق کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں مل جلکر ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامژن کرینگے اب کراچی میں جیت رہے ہیں اس لے شہر کے حالات خراب کرنے کی کوشیسں کی جارہی ہے اس موقع پرطارق حسن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے مستحکم کے لے قادین کے فیصلوں کی مکمل تاید کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.