پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن میں سینکڑوں سیاح محفوظ مقامات پر منتقل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مری: گلیات میں شدید برفباری سے پاک آرمی کے ریسکیو آپریشن میں سینکڑوں سیاح اورگاڑیاں محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔

مری اور گلیات میں شدید برف باری کے باعث بہت سے سیاح مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، جہاں پاک فوج ریسکیو آپریشن کررہی ہے جبکہ سیاحوں کو برف باری سے متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہاہے۔ موسم سرما کے دوران مری اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے جس سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور مقامی افراد سمیت سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

 

ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پاک آرمی کے دستوں نے متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، آپریشن کے دوران سینکڑوں گاڑیوں اور پھنسے ہوئے سیاحوں کو مری کے مضافاتی علاقوں سے ریسکیو کر لیا گیا ۔ آپریشن میں پاک آرمی کے جوان ضروری سامان کے ساتھ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر گزرگاہوں کو کلیئر کر رہے ہیں، شدید سردی کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کو پاک آرمی کی جانب سے امدادی سامان بھی پہنچایا گیا ہے جبکہ متعدد سیاحوں اور خاندانوں کو باحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!