رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 01 فروری 2024
پریس ریلیز
ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کراچی شہر کی امن و امان کی صورتحال بالخصوص جنرل الیکشن کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس، صوبائی الیکشن کمشنرسندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، اسپیشل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ، سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ، کمشنر کراچی، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران قانون نافذکرنے والے اداروں نے صوبے بھرمیں جنرل الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس حوالے سے کیے گئے لائحہ عمل کی منظوری دی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جنرل الیکشن کے دوران مشترکہ فلیگ مارچ اوراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے اورسندھ رینجرز کے دستے بطور کوئیک رسپونس فورس ایریا میں تعینات رہیں گے۔ اجلاس میں اس بات پرزور دیا گیا کہ جنرل الیکشن کے حوالے سے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اورضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گااور اس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جا ئے گی۔             

                 عوام الناس سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

 

 

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!