خیبرپختونخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ کوئی بھی آئے اور تجربہ کرکے چلتا بنے: مریم نواز

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا والو، آپ کے آگے ہاتھ جوڑتی ہوں، اپنے آپ پر رحم کرو، اپنے بچوں کا مستقبل غلط لوگوں کے ہاتھوں میں نہ دو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بلین ٹری سونامی کہیں نہیں دیکھا، جو درخت لگے ہوئے تھے وہ بھی کاٹ دیے گئے، 10 سال حکومت کرنے والے خیبرپختونخوا میں 5 اسپتال ہی دکھا دیں۔

مریم نواز نے یہ بھی کہاکہ مانسہرہ نے آٹھ فروری کا فیصلہ بائيس جنوری کو ہی سنا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!