تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: اجرتی قاتل کے زریعے اوسامہ کو قتل کروانے والے تین دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا، حسن سردار
کراچی: مقتول کی دو روز بعد شادی تھی مقتول کا دوست طلحہ مایو کے دن گاڑی میں بٹھاکر لے گیا تھا،
کراچی: گرفتار ملزمان کورنگی دارالعلوم کے قریب مقتول کو چہرے پر گولی مار کر فرار ہوگٸے تھے، پولیس
کراچی: مقتول اوسامہ کے دوستوں میں لڑکی کو بلیک میل کرنے کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا، پولیس
کراچی: پولیس نے جاٸے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس
کراچی: عوامی کالونی پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول اور گاڑی برآمد کرلی، حسن سردار
کراچی: گرفتار ملزم طلحہ کی گاڑی پر لگے مقتول کے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیٸے گٸے، پولیس
کراچی: گرفتار ملزمان میں مرکزی کردار ملزم طلحہ، عباد اور راحیل شامل ہیں، پولیس
کراچی: ملزم طلحہ نے عباد اور راحیل کو اوسامہ کا قتل کرنے والے اجرتی قاتل سے ملوایا تھا، پولیس
کراچی: ملزم طلحہ نے مقتول کو قتل کے بعد قاتل کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر دھوبی گاٹھ پر اتار دیا تھا، پولیس
کراچی: اجرتی قاتل بلوچستان فرار ہوگیا جسکی گرفتاری کے لیٸے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس
کراچی: گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے، ترجمان ضلع کورنگی پولیس