سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واٹر کارپوریشن لیاقت آباد ٹاؤن کے ٹیکس انسپکٹر شہید فہیم الحسن کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار

کراچی:- ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے اپنے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واٹر کارپوریشن لیاقت آباد ٹاؤن کے ٹیکس انسپکٹر شہید فہیم الحسن کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ان کی شہادت کو سوگوار خاندان کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید فہیم الحسن کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جبکہ ملوث ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے تمام قانونی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا شہید فہیم الحسن واٹر کارپوریشن کا ایک بھادر ملازم تھا، اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ شہید فہیم الحسن کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، شہید کے لواحقین کے ساتھ ہر ممکن مدد کی جائے گی اور شہید فہیم الحسن کے ورثا کو جلد از جلد سرکاری ملازمت دینے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی، اللہ وبرکاتہ تعالیٰ شہید کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور شہید کے تمام پسماندگان کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!