تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 19 جنوری 2024
سینٹرل لیاقت آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 اسٹریٹ کرائم، بائیک لفٹنگ سمیت منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا
ملزمان کی شناخت کاشف ولد حمید خان، کاشف ولد عبدالرشید، محمد زین ولد اطہر محمد، نعمان ولد عبدالحمید، عدیل ولد عقیل اور عادل ولد انور کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کاشف ولد حمید اور کاشف ولد عبدالرشید کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین، 5 عدد موبائل فون اور 40 گرام چرس برآمد ہوئی جنکے خلاف مقدمات نمبر 51/2025 آرمز ایکٹ کے تحت اور 52/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
ملزمان زین ولد اطہر اور نعمان ولد عبدالحمید کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 32 بور لوڈ میگزین اور نقد رقم برآمد ہوئی جنکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 54/2024 آرمز ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا
ملزم عدیل ولد عقیل کے قبضے سے 1 عدد مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ لیاقت آباد برآمد ہوئی جسکو مقدمہ الزام نمبر 57/2024 جرم دفعہ 381A ت پ گرفتار کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
ملزم عادل ولد انور کے قبضے سے 45 گرام چرس برآمد ہوئی جسکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 55/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس