پاکستان کی جانب سے ایران کو منہ توڑ جواب خوش آئند قرار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاک فوج کی جانب سے یہ جواب دینا ضروری تھا،عوامی حلقے

عوام نے ایران کے میزائل حملے کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایران کو منہ توڑ جواب خوش آئند قرار دیدیا۔

پاکستانی عوام نے ملکی سالمیت پر ایران کی جانب سے حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو منہ توڑ جواب خوش آئند ہے، پاک فوج کی جانب سے یہ جواب دینا ضروری تھا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے انتہائی بزدلانہ کاروائی کی گئی معصوم بچوں کو مارنا کہاں کی بہادری ہے، پاکستان کی امن و سلامتی کے لئے یہ اقدام ضروری تھا، پاکستان ایران میں مقیم بلوچ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا پورا حق رکھتا ہے۔ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر مشکل میں ایران کا ساتھ دیا اور اب وہ پاکستان کے ہی خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، پاکستان کے مخالفین کا بھرپور حساب لینا چاہیے اور اس میں کوئی بھی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔ پاکستان کی عوام کو براہ راست نشانہ بنا کر ایران نے عالمی سطح پر انتہائی غیر ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!