فیصل آباد: تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار خیال احمد کاسترو گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

خیال احمد کاسترو پی پی 118 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں

فیصل آباد میں سابق صوبائی وزیر اور رہنما تحریک انصاف خیال احمد کاسترو کو سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو سیشن کورٹ کے باہرسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ امیدوار خیال کاسترو پی پی 118 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیال کاسترو ضمانت کروانے کے لیے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ خیال کاسترو پولیس کو 9 مئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!