عام انتخابات میں سکیورٹی کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق کمیٹی قائم کردی۔

نگران وزیراعظم کی جانب سے عام انتخابات کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں سیکرٹری داخلہ سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر مواصلات کمیٹی کے کنوینرہوں گے اور کمیٹی 7 اراکین پر مشتمل ہے جب کہ کمیٹی عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!