2024 کے لیے ایشیا پیسفک میں INSARAG کی علاقائی قیادت پاکستان کے سپرد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

 پریس ریلیز

2024 کے لیے ایشیا پیسفک میں INSARAG کی علاقائی قیادت پاکستان کے سپرد

اسلام آباد، 18جنوری 2024

عالمی سطح پر آفات سے نمٹنے کے خاطر خواہ اقدامات کے پیش نظرسال 2024 کے لیے پاکستان کو علاقائی INSARAG (انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ) کی قیادت سونپ دی گئی۔اس حوالے سے ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جہاں نیوزی لینڈ کی جانب سے علاقائی چئیرمین شپ کا اعزازنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان کومنتقل کیاگیا۔

                نو منتخب ریجنل چیئر کے طور پر، چیئرمین این ڈی ایم اے کی نمائندگی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پلانز رضا اقبال نے کی جنہوں نے چیئر کی جانب سے ایشیا پیسیفک خطے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کی قیادت میں، این ڈی ایم اے نے قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ اس سلسلے کی پہلی کوشش بین الاقوامی ریسکیو چیلنج (لاہور)، ایشیا پیسیفک زلزلہ رسپانس ایکسرسائز (لاہور)کا انعقاد کرانا ہے جہاں  پنجاب ایمرجنسی سروسزریسکیو 1122 کے تعاون سے، زلزلے سے نمٹنے کے لیے ایک مشق کی میزبانی کرے گا۔ اس مشق اور ایشیا پیسیفک ریجنل میٹنگ (اسلام آباد) کے ذریعے زلزلہ زدہ علاقوں میں تیاری اور ہم آہنگی کو بڑھانے اور رکن ممالک کو آفات سے نمٹنے کے اقدامات پر حکمت عملی موئثر بنانے اور تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کی جانب سے علاقائی صدارت کے حصول کے بعد آفات اور ہنگامی صورت حال اور در پیش اجتماعی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک فعال اور باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کا تصور پیش کرتے ہوئے یقین دلایا گیا کہ این ڈی ایم اے، پاکستان بھر پور انداز میں اس سال کا خیر مقدم کرتا ہے جس میں ہم تجربات کے تبادلے، موئثر ہم آہنگی اور معاونت کے ذریعے INSARAGکمیونٹی کو آفات سے نمٹنے کے لیے تیار کر یں گے۔

سوئس ایجنسی فار ڈیولپمنٹ اینڈ کوآپریشن (SDC) کے سفیر ڈومینک اسٹیل ہارٹ، نو منتخب گلوبل چیئر نے INSARAG کے عالمی اقدامات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ علاقائی چئیرکی لیگ میں شامل ہونے والے مسٹر ماریئس ڈوگیانو، وزارت داخلہ، رومانیہ (AEME ریجنل چیئر)، مسٹر جارج کیریلو، رسک مینجمنٹ سیکرٹری، ایکواڈور (امریکہ ریجنل چیئر)؛ اور NDMA پاکستان نے، ایشیا پیسیفک خطے کی نمائندگی کی۔ مسٹر سیباسٹین روڈس سٹیمپا، چیف ایمرجنسی رسپانس سیکشن (ERS) اور INSARAG سیکرٹریٹ سے INSARAG سیکرٹری نے شرکت کی۔

INSARAG، اقوام متحدہ کے تحت ایک عالمی نیٹ ورک ہے جس کا مقصد، آفات بلخصوص زلزلوں کی صورت میں شہری تلاش اور بچاؤ کے اقدامات میں بین الاقوامی سطح پر معاونت فراہم کرنا ہے۔INSARAG  اپنے اقدامات کے ذریعے رکن ممالک کے درمیان موئثرمعاونت اور ہم آہنگی پیدا کرنے اور آفات کے دوران امدادی کاروائیوں کو سر انجام دینے کے لیے کردار ادا کر تا ہے اور زلزلے اور سیلاب جیسی بڑی آفات کے بعد INSARAG ایک عالمی لائف لائن کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں کے لیے راہنما اصول مرتب کیے جن کو استعمال کرتے ہوئے تباہ شدہ عمارتوں اور آفت زدہ علاقوں سے متاثرین کو سے متاثرین کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!