اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کی کمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

16 جنوری کو 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہوکر 63737 پر بند ہوا، کاروباری دن میں انڈیکس 848 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری دن میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 12.6ارب روپے میں طے ہوئے۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہوکر 9331 ارب روپے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!