پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی قصبے کپر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پریس ریلیز
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)
نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد

پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی قصبے کپر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی، 16 جنوری 2024: ساحلی علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے پاک بحریہ نے بلوچستان کے ساحلی علاقے کپر میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔

مفت میڈیکل کیمپ پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی جانب سے اور ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے تعاون سے قائم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل اسپیشلسٹ، ماہر امراض ناک کان گلا، زچہ و بچہ، جلد اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز پر مشتمل ماہر ڈاکٹرز اور عملے نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔

مقامی آبادی کو دوران زچگی ماں کی صحت اور ماں اور بچوں کی غذائی ضروریات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو عام انفیکشنز، ذاتی صحت، حفظان صحت، بچوں کی صحت عامہ، بیماریوں کی روک تھام اور رہائشی علاقوں کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

پاک بحریہ ساحلی پٹی پر آباد لوگوں کو مسلسل معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ کپر میں میڈیکل کیمپ کا قیام ساحلی پٹی کی ترقی کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!