کراچی میں بے امنی، وزیراعلیٰ کا آئی جی اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ کر اظہار برہمی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی:  نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ کر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ سندھ کے بڑے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، صوبے میں بڑھتے جرائم میں حالیہ اضافہ کافی تشویش ناک ہے۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں جرائم کی بڑھتی لہر کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم جیسی واردات بڑھتی جارہی ہیں، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا تمام جرائم کی مسلسل نشاندہی کررہے ہیں، انتخابی امیدواروں پر حملہ اور دن دیہاڑے اغوا کے واقعات کی بھی رپورٹس ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ معاشرے میں خواتین، بچے اور بوڑھوں کو ان جرائم سے کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، صحافیوں، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجرز اور دیگر پیشہ ور افراد کو جان و مال کے خطرات لاحق ہیں، بگڑتی صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے بدستور خاموش کیوں ہیں؟ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!