یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

اسلام آباد(تشکُّر نیور) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومتی سبسڈی کے اثرات نظر آنے لگے ہیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز نے سیلز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل سال 2022-23 میں ریکارڈ 137 ارب 15 کروڑ 50 لاکھ روپے رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سبسڈی کے ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 151 ارب روپے رہی اور بنیادی اشیاء پرحکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گذشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز کا خالص منافع 76 کروڑ 40 لاکھ روپے دیا

گذشتہ مسلسل 3 سالوں سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن منافع میں ہے، مالی سال 2021-22 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 112 ارب 32 کروڑروپے تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2020-21 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 120 ارب 24 کروڑروپے تھی جب کہ مالی سال 2019-20 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 53 ارب 32 کروڑ روپے تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 2018-19 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 9 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی جب کہ اس مالی سال میں یوٹیلیٹی اسٹورز 6 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپے خسارے میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!