"پوری دُنیا جھوٹی ہے، صرف اسرائیل سچا ہے؟” جیجی حدید بھڑک اُٹھیں

 نیویارک: معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل کی سوچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا صرف اسرائیل ہی سچا ہے، باقی دُنیا کیا جھوٹی ہے۔

جیجی حدید کا شمار، اُن امریکی ماڈلز اور فنکاروں میں ہوتا ہے جو فلسطین کی حمایت میں اپنی آواز بُلند کررہی ہیں، اُنہیں فلسطین کی حمایت کرنے پر اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن اس کے باوجود وہ معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔

اب اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے انسٹا اسٹوری میں اسرائیل کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل ہر فلسطینی شہری کو دہشت گرد کہتا ہے اور اگر کوئی فلسطین کی حمایت کرتا ہے تو اسرائیل اُسے یہود دشمن کہتا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!