ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیلئے 2023 بالی وڈ پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔
’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔
فلم کے منفرد ٹائٹل کی وجہ سے اداکار کے اکثر مداح تذبذب کا شکار ہیں اور اب شاہ رخ خان نے خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔