بچوں میں آٹزم کی قبل از وقت تشخیص کرنے والا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم

 نیویارک: ایک نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم تیار کیا گیا ہے جو بچوں میں آٹزم کی قبل از وقت تشخیص کر سکتا ہے۔

لوئس ول یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے تیار کردہ یہ جدید سسٹم رواں ہفتے شکاگو میں ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ اجلاس میں متعارف کرایا جائے گا۔

محققین نے کہا کہ دماغ کے خصوصی ایم آر آئی کا تجزیہ کرنے والا آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی یہ نیا سسٹم 24 سے 48 ماہ کے درمیان بچوں میں آٹزم کی 98.5 فیصد درستگی کی شرح سے تشخیص کرسکتا ہے۔

لوئس ول یونیورسٹی میں محققین کی ایک ٹیم نے دماغ کے  DT-MRI کا تجزیہ اور اس کی درجہ بندی کے لیے تین مراحل کا جدید نظام تیار کیا۔ ایک نیوز ریلیز کے مطابق DT-MRI  ایک خاص تکنیک ہے جو اس بات کا پتہ لگاتی ہے کہ پانی دماغ کی سفید مادے کی نالیوں میں کیسے گردش کرتا ہے۔

مطالعہ کے شریک مصنف اور لوئس ول یونیورسٹی میں بائیو انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایمن الباز نے بتایا کہ آٹزم کی تشخیص کے موجودہ ٹولز آرٹیفیشل ہیں خاص طور پر جب ایسے افراد کا جائزہ لیا جائے جو آٹزم کی سرحد کے قریب آچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!