الیکشن کمیشن پی ٹی آئی والوں کو پکڑے انہوں نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں : پی ٹی آئی نظریاتی کا الزام

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی والوں کو پکڑے انہوں نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں : پی ٹی آئی نظریاتی کا الزام

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے امیدوار پی ٹی آئی این کے ٹکٹ لے کر آر اوز کے پاس جارہے تھے، مجھے حیرانی ہوئی کہ کہاں سے یہ پی ٹی آئی این کے ٹکٹ لے کر جارہے ہیں، مجھے نہیں علم پی ٹی آئی کے امیدواروں نے پی ٹی آئی این کے ٹکٹ کہاں سے لیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آر اوز کو تحریک انصاف نظریاتی کے امیدواروں کی فہرست دیں گے، 2018 میں جو ٹکٹ جاری کیے تھے وہی ٹکٹ آج جاری کر رہے ہیں۔

اختراقبال ڈار کا کہنا تھاکہ چند سالوں میں محسوس کیا کہ شفافیت اور سچائی پی ٹی آئی میں نہیں، صحیح سمت کی طرف جانے والوں کے لیے پی ٹی آئی (ن) بنائی، تحریک انصاف نظریاتی کا اپنا منشور اور پروگرام ہے، جب تک سزا اور جزا کا نظام لیکر نہیں بڑھیں گے، ملک آگے نہیں جاسکتا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ہیں، ہم نے ملتان فیصل آباد میں امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کی ہیں۔

اختر اقبال ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے آج اپنے امیدواروں کو دوسری جماعت پی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے تھے اور آر اوز کو ٹکٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ ریٹرننگ افسران کسی ایک پارٹی کے امیدوارکو دوسری جماعت کا انتخابی نشان نہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!