پولیس کا اشتہاری ملزمان کے کاغذات نامزدگی مظور ہونے کیخلاف اپیل کا فیصلہ

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

عدالت سے اشتہاریوں کے انتخابات میں حصہ لینے کوروکنے کی استدعا کی جائیگی

سانحہ 9 مئی کے سنگین مقدمات میں نامزد اشتہاریوں کے عام انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر لاہور پولیس نے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ اشتہاریوں کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کوروکنے کی استدعا کی جائیگی۔

پولیس حکام کے مطابق اسلم اقبال، مسرت چیمہ ، جمشید چیمہ کے کاغذات منظور کیے گئے، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے کاغذات بھی منظور ہوئے۔ اشتہاری ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے۔

دوسری جانب کاغذات منظوری کے بعد اشتہاریوں کو بھی پارٹی ٹکٹ دیدیا گیا، کاغذات منظورہونے پر پی ٹی آئی نے اشتہاری میاں اسلم اقبال کو ٹکٹ دیا،  اشتہاری غلام محی الدین دیوان بھی پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی نے اشتہاری کرامت کھوکھر کو بھی ٹکٹ دیدیا۔

پولیس حکام کے مطابق سنگین مقدمات میں اشتہاریوں کا انتخابات میں حصہ لینا خلاف قانون ہے، الیکشن کمیشن رولزمیں اشتہاری ملزمان کے الیکشن لڑنے کا کوئی شق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!