جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر کپتان کو ہٹا دیا

ویب ڈیسک،

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیلی حمایت پر انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی اپنی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹا دیا۔

ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا، اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا (CSA) نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر ٹیگر کی برطرفی کا اعلان کیا جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔

یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا، وہ ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل رہیں گے جب کہ انڈر 19 کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 کے ورلڈکپ کے دوران مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے جس پر ابتدائی سماعت کو ملکی وزیراعظم نے قابل فخر قرار دیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، پاکستان انڈر 19 ٹیم گزشتہ شب جنوبی افریقا روانہ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!