پاکستان کے خلاف کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
تشکُّر نیور ویب ڈیسک
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سونمیانی میں جنگی مشق البائزہ سوم کے دوران ہونے والی مشقوں میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ائیرڈیفنس ویپن سسٹمزکی فائرنگ کامشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ائیرڈیفنس سسٹمز کی جانب سےانٹیگریٹڈفائر،حربی چالوں کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاعی نظام ناقابل تسخیربنانےکی جانب اہم سنگ میل عبورکرلیا ہے، مشقوں کے دوران تہہ در تہہ ویپن سسٹمز کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں، اہداف کو نشانہ بنانےکی صلاحیت کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سونمیانی میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنانا رہی ہیں، اپنی دفاعی ضروریات اور درپیش خطرات کی پیش نظر بہتری لا رہے ہیں