ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 12 جنوری 2024

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

خفیہ اطلاع اور بروقت کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 16 ملزمان گرفتار کر لیے

گلبرگ تھانہ
گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد اسماعیل ولد محمد ابراہیم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 25 گرام آئس اور نقد زرفروخدگی برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 13/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

لیاقت آباد تھانہ
لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے میں ملوث ملزمان عامر خلیل ولد خلیل اور محمد وارث ولد محمد سلیم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے گیمبلنگ رجسٹر، داؤ منی اور بال پین برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 27/2024 گیمبلنگ ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

دوسری کاروائی کے دوران لیاقت آباد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزمان حسین الدین جاوید ولد علاؤالدین اور عمران بابر ولد اسلام بابر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 4 بوتل شراب اور نقد زرفروخدگی برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 29/2024 پروہبشن ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

تیسری کاروائی کے دوران گھروں میں چوری میں ملوث ملزم زید ولد شریف کو گرفتار کر لیا جسکے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 28/2024 دفعہ 380/457 ت پ درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

نیو کراچی تھانہ
نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروش ملزم اسلم ولد عثمان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 50 پیک تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 22/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

دوسری کاروائی کے دوران نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزم میر چانڈیو ولد پتھو چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے نیو کراچی تھانے کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی، برآمدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 14/2024 392/397/34 ت پ درج ہے ملزم کو مزید کارروائی کے لئے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

تیسری کاروائی کے دوران نیو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروش ملزم فیصل عرف کالا ولد شاہدکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 90 پیکٹ تیار گٹکاماوا، 18 کلو چھالیہ اور نقد زرفروخدگی برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 28/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

خواجہ اجمیر نگری تھانہ
تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مضرصحت گٹکاماوافروش ملزم محمد فیصل صدیقی عرف شنکر ولد نعیم اللہ صدیقی کو گرفتار کرکے اسکےقبضے سے شاپر میں 21 پڑیاںگٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ میں مقدمہ الزام نمبر 26/2024 بجرم دفعہ 4/8iگٹکا ماوا ایکٹ درج رجسٹر کیا گیا۔

ناظم آباد تھانہ
ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زمان ولد شہزادہ اظہر مبین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین برآمد کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 28/2024 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

گلبہار تھانہ پہلی کارروائی ۔ آفسران بالا کے حکم پر جنرل ہولڈاپ اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک شخص موٹرسائیکل سوار کو مشکوک مشتبہ جانتے ہوئے چیک کرنے کی غرض سے روکا جس نےا پنا نام فیصل حیات ولد فتح محمد بتلایا جس کی جامع تلاشی سے 110 گرام چرس برآمد ہوا جس کے خلاف تھانہ گلبہار میں مقدمہ الزام نمبر 19/2024 جرم دفعہ 9(I)3(a) کنٹرول آف نارکوٹیکس امینڈمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت درج کرلیا گیا ملزم بالا کو مزید تفتیش کیلئے شعبہ تفتیش کے سپر دکیا گیا ۔
دوسری کارروائی ۔جنرل ہولڈاپ اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک شخص ہاتھ میں شاپر لئے تیز تیز قدم پیدل آرہا تھاجس کو مشکوک و مشتبہ جانتے ہوئے چیک کرنے کے غرض سے روکا جس دریافت پر اپنا نام انیل ولد ہیرو بتلایا جس کی جامع تلاشی اسکے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر سے ایک عدد شراب کی بوتل Murry Hot 1 برآمدہوئی جس کے خلاف تھانہ گلبہار میں مقدمہ الزام نمبر 20/2024 جرم دفعہ 3/4 امتناع منشات کے درج کر لیا گیا ملزم بالا کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا

عزیزآباد تھانہ
عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروش ملزم محمد شاہد ولد حاجی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 25 پیک تیار گٹکاماوا، 20 کلو چھالیہ، 1 کلو چونا، 2 پیکٹ تمباکو، 2 کلو کتھا، اور 1000 روپے نقد زرفروخدگی برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 15/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

دوسری کاروائی میں عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروش ملزم محمد شاہد ولد حاجی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 40 پیکٹ تیار گٹکاماوا،70 JM، م 90 پیک آداب، 500 روپے نقد زرفروخدگی برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 16/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

تیسری کاروائی میں عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم تنویر عرف تنو ولد محمد شریف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 215 گرام چرس نقد 200 روپے زرفروخدگی برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 17/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!