کروڑوں روپے کے بینکنگ فراڈ اور دہوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی

بینکنگ فراڈ اور دہوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کراچی کے علاقے صدر میں واقع نجی بینک کی برانچ میں بطور کیشئر تعینات تھا۔

ملزم غلام محمد کو کراچی سے گرفتار کیا گیا

ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے ٹرانزٹ کیش میں خوربرد کیں۔

ملزمان نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 29 لاکھ 78 ہزار روپے غبن کئے۔

ملزمان نے زائد کیش کی آڑ میں مختلف برانچوں کو جعلی کیش ٹرانزٹ جاری کیں۔

ملزمان نے ٹرانزٹ کیش کی انٹریز بغیر اجازت کے جاری کیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ برانچوں کی جانب سے کسی قسم کی کیش حصول کے لئے درخواست موصول نہیں ہوئی تھیں۔

ملزمان نے کیش انٹری کرنے کے بعد مذکورہ رقوم کیش ٹرانزٹ کے لئے استعمال ہونے والی وین کے حوالے بھی نہیں کیں تھیں

جعلی کیش انٹریز گزشتہ سال مئی، جون اور جولائی میں کی گئی تھیں۔

ملزمان دہوکہ دہی کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے

ملزم غلام محمد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

 

 

ترجمان ایف آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!