سائفر کیس میں گواہان دوبارہ طلب، سماعت 15 جنوری تک ملتوی

شکُّر نیوز رپورٹنگ

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جس کے دوران وکلاء صفائی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پانچ گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت کی جانب سے طلب کیے گئے گواہان میں اقرا اشرف ، عمران ساجد ، شمعون قیصر، فرخ عباس اور حسیب بن عزیز شامل ہیں۔

 

 

عدالت میں شاہ محمود قریشی کے بہنوئی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!