ٹریکٹر کا کرتب نوجوان کی جان لے گیا، ویڈیو وائرل

کرتب بازی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اس وقت جب کرتب دکھانے والا اس میں غفلت کا مظاہرہ کرے۔ 

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیش آیا جب ٹریکٹر نے 29 سالہ شخص کو کچل دیا۔ 

مذکورہ واقعہ ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور میں پیش آیا، جب آنجہانی شخص کرتب دکھاتا ہوا ٹریکٹر پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا، جہاں وہ سلپ ہوکر ٹریکٹر کے نیچے آگیا جس نے اسے روند ڈالا۔  اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ آنجہانی شخص کی شناخت سکھمندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!