شکُّر نیوز رپورٹنگ،
صوابی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق صوابی اڈہ میں موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کےمقامی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔