منامہ: ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی۔ بحرین میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے دو سیٹ جیتے، لیکن چائنیز تائپے نے بھی بھرپور مزاحمت دکھاتے ہوئے اگلے دو سیٹ اپنے نام کیے اور مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔
پاکستان نے پرامن دنیا کے لیے جانی و مالی قربانیاں دیں، آرمی چیف عاصم منیر کا امریکی ماہرین سے خطاب
فیصلہ کن پانچویں سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے فتح اپنے نام کی۔ میچ کا اسکور 20-25، 22-25، 25-21، 25-16 اور 16-18 رہا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں فلپائن کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی۔ دو میچوں میں مسلسل فتوحات کے بعد قومی ٹیم گروپ سی میں سرفہرست ہے۔ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اگلے مرحلے میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔