محرم الحرام سیکیورٹی: کورنگی پولیس کی اہم میٹنگ، علماء و منتظمین سے مشاورت

کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایس ایس پی کورنگی جناب محمد طارق نواز نے کی، جس میں ایس پی لانڈھی میڈم ماجدہ ہالیپوٹو، ضلع کورنگی کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، شیعہ علماء کرام، مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹس نمائندوں نے شرکت کی۔

سندھ اسمبلی کے باہر سرکاری ملازمین کا احتجاج، تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ

اجلاس میں محرم کے دوران منعقدہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی، راستوں کی کلیئرنس، اسکاؤٹس کے تعاون، اور حساس مقامات پر نگرانی جیسے مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیعہ علماء کرام اور جلوس منتظمین نے سیکیورٹی سے متعلق اپنے تحفظات اور مسائل سے پولیس حکام کو آگاہ کیا، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ایس ایس پی کورنگی نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پرمٹ ہولڈرز اور منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور فوری اقدامات یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کورنگی پولیس، دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

WhatsApp Image 2025 06 19 at 9.24.12 PM 1

66 / 100 SEO Score

One thought on “محرم الحرام سیکیورٹی: کورنگی پولیس کی اہم میٹنگ، علماء و منتظمین سے مشاورت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!