...

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے فضل الرحمان کی ملاقات

ویب ڈیسک،

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر موجود ہیں جہاں ان کی افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آج مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کی ہے اور یہ  ملاقات کچھ دیرقبل ہوئی ہے۔

افغان حکام نے طالبان امیر اور فضل الرحمان کی ملاقات کی جیو نیوز کو تصدیق کی ہے تاہم افغانستان میں ملاقات کے مقام اور شرکاء سے متعلق نہیں بتایا۔

ملاقات کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب طلوع نیوز نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ افغان سپریم لیڈر اور فضل الرحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات آج صبح قندھار میں ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.