بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں، جین میریٹ

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے جس کے دوران دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں اور بدھ کے روز انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی تفصیلی ملاقات کی ہے۔

جین میریٹ اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، معیشت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آٹھ فروری کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہیں۔

جین میریٹ اس سے قبل مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے بھی ملاقات کرچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!