زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال میچ کراچی کلرز نے جیت لیاکورنگی ہیروز کو 3-1 سے شکست،میچ کے مہمان خصوصی محمد رفیق اورعبدالمنان بلوچ تھے

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION
KARACHI-SINDH

DATED:10TH JANUARY 2024

 

 

کراچی (شکُّر نیوز رپورٹنگ )ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر کراچی کلرز اور کورنگی ہیروز شوٹنگ بال ٹیموں کے درمیان زاہد نیازی میموریل شوٹنگ بال میچ کھیلا گیا، کراچی کلرز نے شاندار مقابلے کے بعد کورنگی ہیروز کو 3-1 سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا، میچ کے مہمان خصوصی سیکریٹری سیدھ جوڈو ایسوسی ایشن محمد رفیق اور صدر کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن عبدالمنان بلوچ تھے، میچ کے آغاز سے ہی کراچی کلرز نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی، میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، خاص طور پر فاروق نادر، رضوان احمد، عمیر خان، سید محسن علی، اسرار زیدی، اعجاز احمد، محمد شمیم اور عبدالرشید کا کھیل قابل دید تھا، میچ کے اختتام پر سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمرالسلام پیارے نے مہمان خصوصی محمد رفیق اور عبدالمنان بلوچ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید افتخار زیدی، عاصم بیگ، محمد اسماعیل ممتاز اسپورٹس آرگنائزر کامران احمد، محمد سعید اور دیگر موجود تھے، اس میچ کو جمیل احمد، محمد تحسین اور جاوید احمد نے سپروائز کیا۔
جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!