پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، گڈانی سے 13 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد

گڈانی (14 جولائی 2025): پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 13 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر لنگرانداز، تجارتی سرگرمیوں میں تیزی

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق برآمد کی گئی شراب کی عالمی منڈی میں مالیت ایک لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کامیاب کارروائی پر ٹیم میں شامل افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات، اسلحہ اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے اور قومی معیشت کو مستحکم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، گڈانی سے 13 ہزار غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!