کراچی میں رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں کراچی کے علاقوں کمہارواڑا بلدیہ ٹاؤن، قائمخانی کالونی گلشن غازی اور خلجی گوٹھ میں کی گئیں۔

سندھ حکومت کے منصوبے، وعدے اور پیش رفت: وزیراعلیٰ کا جامع جائزہ

آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات، ایک 9 ایم ایم پستول بمعہ گولیاں، چار سی سی ٹی وی کیمرے، ایک انٹرنیٹ ڈیوائس، ایک پاسپورٹ، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

گرفتار افراد میں آفاق دین، شعیب، عامر خان، نوید خان، محمد ہارون، رحمان گل، لیاقت اور لانڈھی جیل سے فرار ہونے والا خطرناک ملزم بلال بابر شامل ہیں۔

تمام گرفتار ملزمان، اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور دیگر سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

Screenshot 2025 06 13 193937

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!