...

استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،صائمہ ندیم

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

حکمرانوں نے روٹی،کپڑا،مکان کا نعرہ لگاکر عوام سے سب چھین لیا،سابق رکن قومی اسمبلی
کراچی کے عوام برسوں سے مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں،صدر وویمن ونگ سندھ آئی پی پی
الیکشن 8 فروری کو ہی ہوگا اور استحکام پاکستان پار واضح برتری حاصل کرکے حکومت بنائے گی
سینٹ کی قراداد کا الیکشن پر کوئی اثر نہیں ہو گا،بہت سی پارٹیاں الیکشن سے پیچھے ہٹ رہی تھیں


کراچی (اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی وویمن ونگ سندھ کی صدر اور سابق ایم این اے صائمہ ندیم نے ورکر زکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ الیکشن 8 فروری2024 کو ہی ہوگا اور استحکام پاکستان پار واضح برتری حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

بروقت عام انتخابات ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہیں۔ہم ہر طرح کی سازش کے سامنے کھڑے ہیں۔ بہت سی پارٹیاں الیکشن سے پیچھے ہٹ رہی تھیں۔سینٹ کی قراداد کا الیکشن پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔استحکام پاکستان پارٹی کا اصل سرمایہ پارٹی کارکنان ہیں اور طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔

ہم کراچی کے نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم دلوائیں گے۔نوجوان ایک بہت بڑی قوت اور صلاحیت کا حامل طبقہ ہے۔عوام باشعور ہیں اپنا اچھا برا سمجھتے ہیں۔حکمرانوں نے روٹی،کپڑا،مکان کا نعرہ لگاکر عوام سے سب چھین لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی 15سال سے سندھ پر مسلط ہے۔

کراچی کے عوام برسوں سے مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔پاکستان بہت نقصان برداشت کرچکا۔ عوام اور ملک مزید مسائل کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اس ملک کی عوام کو تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا۔

 

 


جاری کردہ
سید شعیب مسعود
میڈیا کوآرڈینیٹر
سابق ایم این اے اورصدر ویمن ونگ سندھ استحکام پاکستان پارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.