فضا علی کے طنزیہ تبصروں پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سہیل وڑائچ سے متعلق بیان تنازع کا سبب بن گیا

اداکارہ فضا علی حال ہی میں  مقبول پروگرام ’آن دا فرنٹ‘ میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان کامران شاہد کے سوال پر انہوں نے پروگرام میں موجود معروف شخصیات کے ’متبادل پیشوں‘ پر تفریحی انداز میں تبصرے کیے۔
عیدالاضحیٰ پر خیبرپختونخوا میں سیاحت کا ریکارڈ 6 لاکھ 52 ہزار سیاحوں نے مختلف مقامات کا رخ کیا

انہوں نے سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی کے بارے میں کہا کہ اگر وہ صحافت میں نہ ہوتے تو شیف ہوتے کیونکہ وہ گفتگو میں "نمک مرچ” خوب ڈالتے ہیں۔

ارشاد بھٹی کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صحافی نہ ہوتے تو درزی ہوتے، کیونکہ وہ اتنی تنگ قمیض پہنتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے "اپنے بچے کی قمیض پہن لی ہو”۔

تاہم سب سے زیادہ متنازع بیان انہوں نے سہیل وڑائچ سے متعلق دیا، جس میں کہا:

"اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو کسی ہوٹل کے واش روم کی صفائی کر رہے ہوتے، کیونکہ یہ ہر عورت کے واش روم میں چلے جاتے ہیں۔”

یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے ردعمل میں لکھا:

"سہیل وڑائچ ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، خاتون ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جو منہ میں آئے بولتی جائیں۔”

متعدد صارفین نے فضا علی کے بیان کو غیر مناسب، غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی قرار دیتے ہوئے معذرت کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا مزاح کے نام پر کسی کی عزت کو مجروح کرنا درست ہے؟

تاحال فضا علی کی جانب سے اس متنازع بیان پر کوئی وضاحت یا معذرت سامنے نہیں آئی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فضا علی کے طنزیہ تبصروں پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سہیل وڑائچ سے متعلق بیان تنازع کا سبب بن گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!