نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 5L کی مرکزی شاہراہ پر بلال کالونی تھانے کی حدود میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک موٹر سائیکل پر سوار شخص پر اندھا دھند گولیاں برسادیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پاکستان کو قدرتی آفات سے 44 برسوں میں 45 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان، اقتصادی سروے 2024-25 کا انکشاف
عینی شاہدین کے مطابق زخمی شخص حملہ آوروں کا تعاقب کر رہا تھا، جس پر فائرنگ کی گئی۔ زخمی شخص کی شناخت ناصر ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے چار گولیاں لگی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ زخمی ناصر کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد بلال کالونی پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔