...

طلب میں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے 60 ڈالر کے درمیان رہنے کا امکان ہے

عالمی سطح پر خام تیل کی کھپت میں نمایاں کمی کے سبب پیٹرولیم مصنوعات بشمول پیٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

ماہرین توانائی کے مطابق امریکہ، یورپ اور چین میں صنعتوں میں پیداواری عمل سست پڑ گیا ہے جس کے نتیجے میں تیل کی کھپت میں کمی ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں نمایاں کمی دکھی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ، یورپ اور چین کی صنعتوں میں سست روی سال 2023 کے آخری مہینوں میں شروع ہوئی اور امکان ہے کہ صنعتی پیداوار میں 2024 میں معمولی اضافہ ہوگا۔ اس صورت حال کے پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ پر اثرات ہو رہے ہیں۔

 

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے 60 ڈالر کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.