تشکر نیوز: کراچی کے علاقے اورنگ آباد میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ملزم دین محمد کو کم سن بچے پر رسی سے باندھ کر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Who is Lawrence Bishnoi? Why he is enemy of Salman Khan
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیا اور ایس ایچ او پاپوش نگر کی قیادت میں بروقت کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اورنگ آباد کے علاقے میں ڈرائی کلیننگ کا کام کرتا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔