ٹینیسی: امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر تلہاما میں اسکائی ڈائیونگ کے لیے استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں کئی افراد زخمی ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ملائیشیا میں خوفناک بس حادثہ، 14 طلبا سمیت 15 افراد جاں بحق
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ریاستی دارالحکومت نیش وِل کے جنوب میں واقع تلہاما ریجنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں سکائی ڈائیونگ "ٹوئن اوٹر” طیارے میں 20 مسافر اور عملہ سوار تھا۔
شہر کے ترجمان لائل رسل کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ چند افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ زمین پر کسی عمارت یا شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ٹینیسی ہائی وے پٹرول کے دستے بھی مقامی پولیس کی مدد کے لیے موقع پر موجود ہیں۔