فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں: انٹونی بلنکن

فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں: انٹونی بلنکن

ویب ڈیسک 10 جنوری 2024

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتا ہے۔

دورہ مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تاہم اسرائیلی مقصد حاصل ہونا بھی اہم ہے تاکہ 7 اکتوبر جیسا حملہ دوبارہ نہ ہوپائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کی اسرائیل مخالف درخواست امن کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں غزہ میں شہریوں کا جانی نقصان کم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!