شیخوپورہ میں المناک ٹریفک حادثہ ماں اور بیٹی جاں بحق باپ بیٹا زخمی

شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ایک افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ ماں شازیہ اور 9 سالہ بیٹی ثنا موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
Tuesday, 27th May 2025

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 مئی کو لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بھی ایک ہولناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے، جب بریک فیل ہونے کے باعث ایک بے قابو ڈمپر نے تین رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا تھا۔ اس حادثے میں بھی ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا اور ڈمپر الٹ گیا تھا۔

ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے انتظامیہ سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “شیخوپورہ میں المناک ٹریفک حادثہ ماں اور بیٹی جاں بحق باپ بیٹا زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!