انفوسٹیالر میلویئر سے 18 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، پاکستانی اکاؤنٹس خطرے میں

اسلام آباد: نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (PKCERT) نے ایک سنگین ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خطرناک انفوسٹیالر میلویئر کے ذریعے 18 کروڑ سے زائد عالمی و مقامی صارفین کے آن لائن اکاؤنٹس کی حساس معلومات چوری ہو چکی ہیں۔

ٹرانسپورٹ سیکورٹی: آئی جی سندھ کی زیرصدارت اہم اجلاس، شاہراہوں پر سیکیورٹی یونٹ تعینات کرنے کا اعلان

متاثرہ پلیٹ فارمز میں گوگل، فیس بک، ایپل، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور مختلف حکومتی پورٹلز شامل ہیں۔ چوری شدہ معلومات میں پاسورڈز، ای میل ایڈریسز، براؤزر کی معلومات اور ذاتی ڈیٹا شامل ہیں، جس کے بعد اکاؤنٹ ہیکنگ، شناختی چوری اور رینسم ویئر حملوں کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

PKCERT نے پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے تمام آن لائن اکاؤنٹس کے پاسورڈز تبدیل کرنے، دو مرحلہ جاتی توثیق (Two-Factor Authentication) فعال کرنے، پاسورڈ منیجرز کے استعمال اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر اپڈیٹ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف انفرادی صارفین بلکہ قومی سطح پر ڈیجیٹل نظام کو بھی شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں سرکاری و حساس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد مطلع کریں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “انفوسٹیالر میلویئر سے 18 کروڑ صارفین کا ڈیٹا لیک، پاکستانی اکاؤنٹس خطرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!