پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کا روشن پیغام — قومی ہم آہنگی کانفرنس 2025 کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — قومی ہم آہنگی کانفرنس 2025 کے موقع پر تمام مذاہب، مسالک اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری، بھائی چارے اور امن و محبت کو فروغ دیا جائے گا۔

سندھ کے 23 اضلاع میں اسکولوں کی بجلی غیر متعلقہ افراد کو فراہم کیے جانے کا انکشاف

یہ کانفرنس گریس نیٹ ورک ٹرسٹ اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کے اشتراک سے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں یوگنڈا سے آئے ہوئے خصوصی مہمان بشپ ایسوسی امبونی، ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید، پاسٹر دانش پیٹر، مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، اقلیتوں کے نمائندگان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی بشپ امبونی نے پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے، جہاں تمام مذاہب و مسالک کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیتا ہے، اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔

پاسٹر دانش پیٹر نے کہا کہ آج کی کانفرنس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں انتہاپسندی نہیں، بلکہ باہمی احترام اور اتحاد کی فضا ہے۔

دیگر مقررین میں بوہرا کمیونٹی کے منصور جیک، بہائی رہنما ڈاکٹر فرہاد مشرقی، علامہ احسان صدیقی، خاکسار تحریک کے پروفیسر سعید نشر عسکری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی رانا ہمیر سنگھ نے بھی خطاب کیا اور مذہبی ہم آہنگی کو ملک کی ترقی کا ضامن قرار دیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کا روشن پیغام — قومی ہم آہنگی کانفرنس 2025 کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!