وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ مکمل ایران آذربائیجان اور تاجکستان کے اہم دورے شیڈول

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا ہے۔ استنبول ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع یشار گیولر، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک اور ترکیہ میں پاکستانی سفیر یوسف جنید نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت منگل کو مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر ترک عوام اور صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو کر برادرانہ تعلقات کا ثبوت دیا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی ترکیہ کی غیر مشروط حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

وزیراعظم اب ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی تہران پہنچ چکے ہیں اور وہ وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے بعد آذربائیجان اور تاجکستان بھی جائیں گے۔ تاجکستان میں وہ 29 مئی کو شیڈول ہونے والی بین الاقوامی "گلیشئرز کانفرنس” میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے اور بعد ازاں بھارتی دراندازی کے جواب میں پاکستان نے آپریشن "بنیان المرصوص” کے ذریعے مؤثر کارروائی کی تھی۔ اس دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان نے پاکستان کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کی تھی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کا دورہ مکمل ایران آذربائیجان اور تاجکستان کے اہم دورے شیڈول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!