تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے لیاری کے صوبائی حلقے پی ایس 108سے ملک فیاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ پی ایس 88 سے سید مزمل شاہ امیدوار ہوں گے اور این اے 192 سے میر شبیر بجارانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
گھوٹکی کےحلقہ پی ایس 18 سے شہریار شر پارٹی امیدوار ہوں گے، سکھر کی نشست این اے 200 سے نعمان اسلام شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جب کہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو کراچی کے حلقے این اے 240 سے ٹکٹ ملا ہے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 64 سے عاجز دھامرہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔