ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا مربوط کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی قیادت میں شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مربوط کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے خستہ حال، غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طور پر سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے مختلف مقامات پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں ہیوی و لائٹ ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل سواروں اور ترمیم شدہ گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

کراچی: نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں گہما گہمی عروج پر، جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے، غیر معیاری یا تبدیل شدہ گیس سلنڈرز، اضافی نشستوں والے رکشوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

موٹر سائیکلیں صرف ان شہریوں کے حوالے کی جا رہی ہیں جو درست ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ فراہم کرتے ہیں۔ خطرناک یا غیر محفوظ قرار دی گئی ہیوی اور لائٹ گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے موٹر وہیکل ایگزامنرز کی رپورٹ کے بعد ہی سڑک پر لائی جا سکیں گی۔

کارروائی کی تفصیلات:

  • ضبط شدہ موٹر سائیکلیں: 52,590

  • فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشے وغیرہ کے خلاف کارروائیاں: 4,907

  • فٹنس معطلی کے بعد مشروط طور پر واپس کی گئی گاڑیاں: 676

  • خستہ حال گاڑیوں کے خلاف کارروائی اور فٹنس سرٹیفکیٹ معطلی: 202

  • اضافی سیٹوں والے رکشوں کے خلاف چالان: 16,990

  • ایف آئی آرز درج: 148

کمشنر کراچی کی ہدایت پر 15 اپریل سے 14 جون 2025 تک شہر کی مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی اضافی نشستوں والے رکشوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہے۔ اس کے تحت ٹریفک پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں چالان اور ایف آئی آرز درج کیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، یہ تمام اقدامات شہریوں کی قیمتی جانوں کو حادثات سے بچانے اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!