کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید سیکورٹی فیچرز کے حامل پاسپورٹ یونٹ کا معائنہ

اسلام آباد میں پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں کینیڈین سفارتی وفد کا دورہ ہوا، جس کا پرتپاک استقبال ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کیا۔ وفد نے یہاں کے جدید سٹیٹ آف دی آرٹ پروڈکشن یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں انہیں ای پاسپورٹس اور ایم آر پی پاسپورٹس کے نئے پرنٹنگ سسٹمز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ اب جدید ٹیکنالوجی کے باعث پاسپورٹس کی دنیا بھر میں بروقت فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ نئے پرنٹرز میں جدید اور سخت سیکورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو پاسپورٹس کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔

کینیڈین سفارتی وفد میں شامل مسٹر جوشوا میلڈنبرگر اور مس روزلین لیمائر کیڈئکس نے جدید پرنٹنگ کے طریقہ کار اور سیکورٹی فیچرز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کے خاتمے اور خدمات کی بہتر انجام دہی پر ڈی جی پاسپورٹس کو سراہا۔

دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے کینیڈین وفد کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، جس پر وفد نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کینیڈین سفارتی وفد کا پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ، جدید سیکورٹی فیچرز کے حامل پاسپورٹ یونٹ کا معائنہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!