کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کا خدشہ، اپوزیشن کا سندھ حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

کراچی میں آج سے شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ سمندر کے قریب علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

خضدار سانحہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی سے زخمی دو مزید طالبات شہید، شہداء کی تعداد 8 ہوگئی

ہیٹ ویو کے پیش نظر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حکومت سندھ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے انتظامات کیے جائیں اور شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کیے جائیں۔

خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک کا دباؤ مزید گرمی کا باعث بن سکتا ہے، لہٰذا حکومت ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کرے اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو محکمہ موسمیات نے سال 2025 کی پہلی ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو کا خدشہ، اپوزیشن کا سندھ حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!