اگر بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو جواب پہلے سے بھی شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، مگر اگر بھارت نے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت یا حماقت کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف چار ملکی اہم دورے پر ترکیہ روانہ، علاقائی کشیدگی پر عالمی حمایت کا شکریہ ادا کریں گے

خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے 2500 سے زائد طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی سوچ تھی کہ پاکستان چپ رہے گا، لیکن اللہ کے حکم سے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہوگئی۔ عسکری قیادت نے فیصلہ کن حکمت عملی کے تحت دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور مظفرآباد میں سات سالہ ارتضیٰ کو شہید کرنے والے بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کو دہشتگردی کی پشت پناہی پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر دہشتگردی کے پیچھے بھارتی چہرہ ہے۔ ان دہشتگردوں کا اسلام، خیبر پختونخوا، یا پختون روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ کچھ خارجی عناصر ہندوستان سے مدد مانگتے ہیں، جن کی سوچ اسلام سے متصادم ہے۔ انہوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "وقت آ گیا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔”

افغانستان کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغان عوام ہمارے بھائی ہیں، مسئلہ صرف ان افغان اشرافیہ کا ہے جنہیں بھارت خریدتا ہے۔ افغان بھائیوں کو دہشتگردوں کو پناہ دینے سے باز رہنا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار، ملی نغموں کی گونج اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ قوم متحد ہے، اور ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “اگر بھارت نے دوبارہ حماقت کی تو جواب پہلے سے بھی شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!